تازہ ترین

گلگت بلتستان بھر میں یوم عاشورا امام حسین مکمل مذہبی ہم آہنگی اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک)ملک بھر کی طرف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم عاشورا مکمل مذہبی آہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔گلگت میںمرکزی جلوس عاشورہ مرکزی امامیہ مسجد گلگت سے برامد ہوکر جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے گھڑی باغ اتحاد چوک سول سیکریٹریٹ سے گزر مغرب کو دوبارہ مرکزی امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہوئی، جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے جبکہجلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے۔ دوران جلوس اسماعلی بوائے اسکواٹس اورنے سیکورٹی کے فرائض انجام دئے جبکہ اہلسنت برادری کی جانب سے کئی مقامات پر سبیل امام حسین کا اہتمام کیا اور تمام گزر گاہوں پر اتفاق بین المسالک کے حوالے سے بینزر لگائے گئے۔مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے دو ہزار سے زائد جی بی پولیس رینجرز اور جی بی اسکاوٹ اور پاک آرمی کے جوان تعیناتتھے۔اس علاوہ استور ،غذر،نگر اور ہنرہ میں جلوس عاشورا کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کا ایک بہترین مثال نظر آیا ۔ دوران جلوس تمام مسالک کے اکابرین نے جلوس کی قیادت کی سبیل لگائے اور عوام کو فلسفہ امام حسین پر چلتے ہوئے اپنے خطے کی ترقی اور تعمیر کیلئے ملکر چلنے کا پیغام دیا۔
بلتستان کے تینوں اضلاع میں بھی عاشورا امام حسین نہایت احترام کے ساتھ مکمل مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا۔ سکردو میں350سے زائد مقامات سے علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے برآمد ہونے والے جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کے ساتھ گلگت بلتستان سکاوٹس بھی تعینات کردیا گیا اور العباس سکاؤٹس کے ایک ہزار سے زائد رضا کاروں نے بھی خدمت سر انجام دیا ان میں العباس سکاؤٹس کے خواتین رضاکاروں نے خواتین کی مجالس عزاء کی مکمل سیکورٹی سنبھالا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو عباس علی نے کہا کہ ضلع سکردو میں سیکورٹی انتہائی سخت کیا ہوا ہے اور تمام داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کیا گیا بلتستان ڈویژن میں داخل ہونے والے دونوں راستوں پر گاڑیوں کی کی سخت چیکنگ کے بعد بلتستان ڈویژن میں انے کی اجازت دی گئی۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*