تازہ ترین

نواز شریف کی رہائی کا خبر سُن کر ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بے قابو،فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس۔

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) استور سے منتخب ہونے والے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی،پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے قانون کی دھجیاں اُڑا دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی خبر سُن کر مسلم لیگ ن کے رہنما اور گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل آپے سے باہر ہوگیااور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کھلم کھلا ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو بناکر اپنی فیس بک پر اپلوڈ کردی۔
فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا لوگوں گھروں سے نکل کر باہر آئے امام بارگاہوں میں مجالس کے دوران خوف اور ڈر کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی ۔لیکن قانون کے رکھوالے عوامی نمائندے نے بغیر کسی خوف اور ذمہ داریوں کی پراہ کئے بغیر نواز شریف کی محبت میں طاقت اور عہدے کا بھرپور استعمال کیا لیکن ابھی تک قانون کے گرفت سے باہر ہیں۔
حالانکہ محرم الحرام کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہوا ہے لیکن قانون بنانے والوں کے قانون کے ساتھ کھلواڑ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون افراد کے مرضی اور منشاء کے گرد گھومتی ہے۔
حکومت کو چاہئے کہ غیر قانونی طریقے سے فائرنگ کھول کر علاقے میں خوف و حراس پھیلا نے کے جرم میں قانون کے مطابق ایکشن لیں۔

  •  
  • 61
  •  
  •  
  •  
  •  
    61
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*