تازہ ترین

وزیر اعظم نےبنگالیوں اور افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی( نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،پاکستان کی خوشحالی کراچی کی مرہون منت ہے ۔ جب کراچی روشنیوں کا شہر بنے گاتو پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں ایک انڈر کلاس بڑھتی جارہی ہے ۔ اس انڈر کلاس کے بڑھنے کی وجہ سے تعلیم کا نہ ہونا ہے ۔ بنگلہ دیش سے 60سال پہلے آنے والوں کو ہم شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دلوائیں گے اور وہ افغانی جن کے بچے یہاں پیدا ہوکر جوان ہوئے ہیں ان کو بھی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دلوائیں گے تاکہ یہ پاکستان کے شہری بنیں ۔ یہ ملک تب ترقی کرے گاجب کمزور طبقہ اوپر آئے گا۔ کراچی میں کمزور طبقہ ہے جو مجبوری میں جرائم کی طرف جاتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا جب کمزور طبقہ اوپر آئے گا ،امیر اورغریب میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*