تازہ ترین

منظور پشتین کو اشتہار میں دہشتگرد بنا کر کیوں پیش کیا؟وفاق حکومت پنجاب پر برہم۔

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی وی چینلز پر چلائے جانے والے اشتہار میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی تصویر دکھائی گئی اور اس کے ساتھ پیغام دیا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے سے گریز کیا جائے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بھی حکومت کی توجہ اس اشتہار پر دلائی ،ان کا کہنا تھا کہ اس اشتہار کو دیکھ کر شدید دھچکا لگا ۔دوسری طرف میڈ یا چینلز نے حکومتی ہدایت پر یہ اشتہار نشر ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد روک دیااور دوبارہ کسی بھی ٹی وی چینل نے یہ اشتہار نشر نہیں کیا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس اشتہار کے نشر ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی یہ اشتہار ہمارے نوٹس میں آیا تو اسے میڈ یا پر چلنے سے روک دیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اشتہار بمشکل کچھ دیر میڈ یا پر چلا جس کے بعد اسے فوری طور پررکوا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ اس مسترد شدہ اشتہار کو نہ پھیلائیں ۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*