تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے گئے،مزار قائد پر حاضری دی۔اہم ملاقاتیں کریں گے۔

کراچی (تحریر نیوز نیٹ ورک )وزیراعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ۔کراچی آمد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اور مزار قائد پر پھولوں کی چارد بھی چڑھائی۔

اس موقع پر بھی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے ہمراہ موجود تھے۔عمران خان نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔ وزیراعظم محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔عمران خان کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کراچی کا پہلا دورہہے۔ وزیراعظم گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے،کراچی آپریشن سے متعلق پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گےاس کے علاوہ وزیراعظم، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*