تازہ ترین

ضلع شگر میں سڑک کی تعمیر کے معاملے پر دو گروہوں میں تصادم کا خطرہ۔

شگر(نامہ نگار)شگر برالدو روڈ کی کشادگی اور تعمیر میں داسو کے بائی علاقوںکے عوام آپنے سامنے ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔دریاء کے دونوں جانب سے عوام روڈ کو اپنے سائیڈ سے نکالنے پر بضد ہے۔روڈ کے حوالے سے لوگوں میں خدشات جنم لینے لگے۔جو کسی بھی وقت تصادم کی شکل اختیار کرسکتاہے۔اس سلسلے میں بیانو ،سیدر ،حو اور چھقپو والوں کا موقف ہے کہ روڈ کو ویرانے سے گزارنے کے بجائے ان کی علاقوں سے گزارا جائے کیونکہ نہ صرف یہ علاقے محفوظ ہے بلکہ اس سے روڈ بنانے کیلئے لاگت بھی کم آئین گے اور خطرات کم سے کم ہے ۔ جبکہ دوسری جانب سے لوگوں کا موقف ہے روڈ کو شروع سے اسی علاقوں سے گزارا گیا ہے اور سروے بھی ہوا۔اورپرانے روڈ کو کشادہ کرنے سے آسانی ہوگی۔تاہم متعلقہ محکمے کے حکام کی جانب سے لوگوں کو مطمئن کرانے کے بجائے آپس میں لڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ حکام کو فوری طور موقع پر جاکر لوگوں کو آپس میں بٹھاکر مسئلہ کر حل کرنا چاہئے بصورت دیگر کسی بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*