تازہ ترین

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان کو فوری گرفتار کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک)ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکےخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکےخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنیدارشدنے میری تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکی تھیں اور ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرجنیدارشدکوگرفتارنہیں کیاگیا۔جس پر چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنیدارشدکوفوری گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا اور ریمارکس دیئے کہ کیاپولیس افسراپنے آپ کوقانون سے بالاترسمجھتے ہیں؟ ڈی آئی جی کوکل تک گرفتارکرکے رپورٹ پیش کریں۔

  •  
  • 37
  •  
  •  
  •  
  •  
    37
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*