تازہ ترین

بلتستان ریجن میں محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے حکومت نے اسکول کے بچوں کو پولیس کی وردی پہنا دی۔

سکردو(نامہ نگار ) بلتستان ریجن کے تین اضلاع میں محرم الحرام کی سیکورٹی کا انتظام سوالیہ نشان بن گیا۔مختلف ماتمی انجمنوں ، سماجی ، سیاسی تنظیموں نے سکیورٹی کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سکردو میں سکولوں کے بچوں اور میونسپل کمیٹی کے بیچارے خاکروب کو پولیس کی وردی پہناکر عوام کو سکیورٹی کے نام پر بے وقوف بنایا جارہا ہے عوام سکیورٹی انتظامات سے کسی طور پر بھی مطمئن نہیں ہیں ۔
بلتستان کے تینوں اضلاع میں پولیس نفری کی کمی کے باعث فول پروف سکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی اس وقت بلتستان کے تینوں اضلاع میں میں تقریبادو ہزارسو سے زائد مقامات پر بیک وقت مجلس ہوتی ہے لیکن محکمہ پولیس کے پاس نفری نہ ہونے کے برابرہے۔سکردو شہر کے چند مقامات کے علاوہ کسی بھی ڈسٹرک میں سی سی ٹی وی کیمروں کا وجود ہی نہیں جبکہ سکردو شہر کے چند پرنصب سی سی ٹی وی کیمروں کے خرا ب ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*