تازہ ترین

ضلع شگر میں نجی اسکول کے طلبہ و طالبات اور ملازمیننے اپنی قلیل تنخواہ میں سے دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈز کیلئے دے دیا۔

شگر(عابدشگری)اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ شگر کی ننھے منے طلباء و طالبات نے اپنے جیپ خرچ اور سٹاف نے اپنی قلیل تنخواہ میں سے دو دن کی تنخواہ سپریم کورٹ کی دیامیر بھاشہ اور مہمند ڈیم فنڈز کیلئے دے دیا۔ڈیم کیلئے جمع کی گئی15000/-روپے کی رقم ڈپٹی کمشنر شگر کے حوالے کرکے دیامر بھاشہ اور مہمند ڈیم اکائونٹ میں جمع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھوورکاہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والی سکول اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ کے ننھے منے طلباء و طالبا ت اور انتہائی قلیل تنخواہ پر گزارہ کرنے والے سٹاف نے جذبہ حب الوطنی کی عظیم مثال قائم کردی۔ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کی کی جانب سے دیامر بھاشہ اور مہمند ڈیم فنڈز میں اپنے جیپ خرچ جمع کردئے۔سکول کی بچوں نے اپنے جیپ خرچ ڈیم فنڈز کیلئے دے دئے۔ یہ رقم انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر کے حوالہ کردیا جہاں ان کی ہدایات کی روشنی میں فرسٹ مائیکرو فنانس بنک شگر میں ڈیم اکائونٹ میں جمع کردیا گیا۔ بنک حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے کہ ڈیم کی کائونٹ میں کسی فرد یا ادارے کی جانب سے ڈونیشن جمع کی گئی ہو۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے سکول انتظامیہ اور بچوں کی جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا ہے ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کی استحکام کیلئے بچوں میں شعور آنا یقینا نیک شگون ہے۔اور یہ دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔ڈیم پاکستان کی بقاء کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہم سب کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

  •  
  • 19
  •  
  •  
  •  
  •  
    19
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*