تازہ ترین

قیام امام حسین نام یزید سے نہیں کردار یزید سے تھا۔

اللّہ تعالی نے انسان کی ہداہت کے لئے 1 لاکھ 24 ہزار انبیاء مبعوث فرمائے. نبی آخرالزمان نے طویل جدوجہد اور بے انتہا مصائب کا مقابلہ فرماتے ہوئے پیغام حق کو گھر گھر پہنچایا اور قیامت تک کیلئے حلال محمد کو حلال اور حرام محمد کو حرام رکھا گیا۔حضور پاک کی وصال کے بعد آہستہ اہستہ لوگ روح اسلام سے دور ہوتا گیا اور وہ وقت بھی ان پہنچا کہ یزید نے امام حسین سے بیعت کا مطالبہ کیا اس کا مطلب یہ تھا کہ یزید اسلامی احکام میں اپنی مرضی سے رد و بدل کرے کوئی شخص اعتراض نہیں کریں گے. چونکہ اسلام کی لگام پیغمبر اسلام نے اپنی اہلبیت کے حوالے کر گئے تھے تو امام حسین کو اپنے جدامجد کی دین کو بچانے کیلئے قیام کرنا پڑا. امام حسین نے فرمایا کہ مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرے گا نام یزید سے امام حسین کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
امام حسین کو کردار یزید جو قانون الہی کو پامال کررہا تھا ہر وہ چیز جو اسلام میں حرام تھا اس کو حلال قرار دیا جا رہا تھا حتی کہ وہ حالت نشے میں نماز پڑھتا تھا وہ زانی شرابی اور فاسق و فاجر شخص تھا جس کا کوئی دین و ایمان نہیں تھا وہ بدکار شخص تھا اور ماں بہن کے ساتھ نکاح کو جائز قرار دیا ہوا تھا. ظلم و جبر اس کی حکمت عملی تھی جائز ناجائز کی کوئی تمیز نہیں کرتا تھا. قاضیوں اور حاکم شرع کو وہ مال و دولت سے خریدتا تھا اور اپنی من پسند کے فتوی اور حکم و فیصلے جاری کرواتا۔
لہذا اج ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا چائیے کہ کہیں یزیدی کردار کے حامل لوگ امام حسین پہ ماتم تو نہیں کررہا کیونکہ امام حسین علیہ السلام نام یزید سے نہیں بلکہ کردار سے جنگ کی تھی تو ہمیں چاہئیے کہ اپنی کردار و گفتار کو بہتر بنائیں اور حقیقی معنوں میں حسینی بننے کی کوشش کریں۔
والسلام
تحری: علی آصف بلتی

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*