تازہ ترین

گورنر گلگت بلتستان کا تاج راجہ جلال حسین مقپون کے سر پر سجایا جارہا ہے۔

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال مقپون سابق گورنر میر غضنفر کو گورنری سے سبکدوش کرنے کے مخالف تھے۔انہوں نے تحریک انصاف کی قیادتوں سے میر غضنفر کو بدستور عہدے پر رکھنے کی یقین دہانی لے رکھی تھی۔ گزشتہ دنوں ایک مبینہ ویڈیو جس میں میر غضنفر کے صاحبزادے پرنس سلمان کے کاروباری پارٹنر شہریار خٹک کیساتھ میر فیملی کی ملکی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف ہونے والی گفتگو کے لیک ہونے کے بعد وفاق نے میر غصنفر سے استعفی لے لیا۔ مجبورا راجہ جلال مقپون نے گورنری کے لئے آپنا نام قیادت کے سامنے پیش کیا۔ تحریک انصاف کے اندر راجہ جلال کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفتوں سے بھی راجہ جلال سخت بددل نظر آرہے ہیں۔ اکثر صوبائی رہنماء راجہ جلال کی پارٹی معاملات پر خاموشی سے اسکو صوبائی صدر ماننے سے انکاری ہیں۔ راجہ جلال مقپون اور انکے رفقاء کار نے انہے مشورہ دیا ہے کہ پارلیمانی سیاست کے لئے راجہ صاحب کو سخت مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔ اور حلقے میں بھی انکی مسائل پر خاموشی کیوجہ سے الیکشن میں شکست کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لہذا گورنری کے لئے تگ ودو کی جائے اور انتخابی سیاست سے دستبرداری اختیار کرکے باوقار واپسی کا راستہ آپنانے میں عزت ہے۔ لہذا راجہ جلال گورنر شپ لینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ جبکہ گورنر شپ کی دوڑ میں شامل حشمت اللہ خان نیب زدہ ہونے کیوجہ سے وفاقی قیادت انکو گورنر بنانے سے کترا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج شام یا کل تک راجہ جلال مقپون کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا جائے گا۔

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*