تازہ ترین

ویڈیو لیک کے بعد گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) مقامی اخبارات میں میر آف ہنزہ اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا سی پیک کے خلاف سازش کی خبروں کے بعد میر غضنفر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اخبارات کے مطابق ورنر صاحب کا ڈیڑھ گھنٹہ طویل ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں اور حکومت کو اپنی ناجائز مطالبات منوانے کے لئے بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور ریاست ہنزہ کو چائنا کے ساتھ الحاق کرنے کی کا بھی کہا جارہا ہے،لیکن ابھی تک ویڈیو گلگت میں چند افراد کے پاس ہے لہذا اس ویڈیو کے بارے میںمزید کچھ کہاجانا قبل از وقت ہوگا۔ لیکن سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ میر غضنفر کا ویڈیو لیک بھی دراصل خاندانی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور مستقبل میں مزید انکشافات کا بھی امکان ہے ۔

یاد رہے میر غضنفر علی خان جون 2015ء میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے نواز لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*