تازہ ترین

سہولیات سے خالی ملازمین سے لیس ضلع کھرمنگ منٹھوکھا سول ڈسپنسری محکمہ صحت کی عدم توجہی کاشکار۔

کھرمنگ(قاسم قاسمی) ضلع کھرمنگ یونین کونسل مہدی آباد کے موضع منٹھوکھا سول ڈسپنسری جو اس علاقے کا قدیم ترین ہسپتال کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کئی کمروں پرمشتمل اس ڈسپنسری پر اگر محکمہ صحت معمولی توجہ دیں تو غاسنگ تا ہلال آباد تک کے عوام کو جنہیں آج معمولی بخار کیلئے خصوصی طور پر ٹیکسی کرکے طولتی یا مہدی آباد سول ہسپتال جانا پڑتا ہے، اس علاقے کو صحت کے حوالے سے درپیش ابتدائی مسائل کا حل ممکن بنایاجاسکتا ہے۔
اس وقت اس ڈسپنسری میں ایک مقامی نرس جو زچگی حوالے 24 گھنٹے خدمات سرانجام دیتی ہے ،کے علاوہ کوئی میڈیکل اسپشلسٹ موجود نہیں اور نہ ہی اس ڈسپنسری میں عوام کو ضرورت کے مطابق دوائی میسر ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ ڈسپنسری ایک طرح سیاسی گپ شب کا اڈا بنا ہوا ہے کیونکہ اس ڈسپنسری میں ضرورت سے ذیادہ اسٹاف اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کرنے کو کوئی کام ہی نہیں۔ محکمہ صحت کو چاہئے کہ اس ڈسپنسری کی زبوں حالی کا نوٹس لیں اور یہاں میڈیکل اسپشلسٹ اور دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور غیرضروری اسٹاف کو ضرورت کے مطابق دیگر ہسپتالوں میں تعینات کریں تاکہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت فراہم ہوسکے۔
موقع پر موجود غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائریش کے چیرمین علی آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی مسلسل عدم دلچسپی کے سبب غاسنگ تا ہلال آباد تک کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی ضرورت اور پریشانیوں کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے شاربہ فاونڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کرکے عوام کی سہولت کیلئے ایمبولنس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔لہذا اس ڈسپنسری میں چونکہ کافی جگہ ہے لہذا محکمہ صحت کو چاہئے کہ ایمبولنس رکھنے کیلئے اس ڈسپنسری میں جگہ فراہم کریں ۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایمبولنس پورے کھرمنگ کیلئے نہایت ہی مناسب کرائے پر 24 گھنٹے دستیاب ہونگے۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*