تازہ ترین

امام حسین پوری انسانیت کے لئے قابل احترام ہے ہمیں ملکر اس مقدس مہینے کو منانا چاہیے ۔آغا راحت الحسینی و اسماعیلی ریجنل کونسل اور امن کمیٹی کا اعلامیہ۔

گلگت(چیف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ علامہ راحت حسین الحسینی و مرکزی امامیہ کونسل سے اسماعیلی ریجنل کونسل اور امن کمیٹی گلگت کے وفود کا الگ الگ ملاقات۔امام حسین پوری انسانیت کے لئے قابل احترام ہے ہمیں اپس میں ملکر اس مقدس مہینے کو منانا چاہیے اور اپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر امن دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔اسماعیلی ریجنل کونسل کا وفد فدا علی ایثار نعیم کیپٹن ہادی اعظم خان سمیت دیگر افراد نے مرکزی امامیہ کونسل کے دفتر میں علامہ راحت حسین الحسینی اور مرکزی امامیہ کونسل کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی ہر قسم کے مدد اور تعاون کے لئے بھرپور طریقے سے مرکزی امامیہ کونسل کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے کہا کہ امام حسین ایک ایسی شخصیت ہے جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے لئے محترم ہے ہمیں اپس میں ملکر غم خوشی کے ان ایام کو منانا چاہیے تاکہ دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو سکے جبکہ امن کمیٹی کے وفد جس مین راجہ نثار ولی ایڈوکیٹ اسلم مسعود الرحمن اور ارمان شاہ شامل تھے انھوں نے امن و امان کے حوالے سے جو کاوشیں علامہ راحت حسین الحسینی کے ہے ان کو سراہا جبکہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلیمین کے لئے امن کیمٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور گلگت بلتستان بھر میں تمام مسالک ملکر اس طرح سے ان ایام کو منائے تاکہ جو دشمن قوتیں سازشیں کررہے ہیں وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔اس موقع پر علامہ راحت حسین الحسینی نے وفود کا شکریہ ادا کیا اور ملکر کر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے سمیت دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا اعادہ بھی کیا۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*