تازہ ترین

ضلع نگر میں مثالی امن قائم ہے،ہمیں آج تک نگر سے کوئی شکایت نہیں آئی ہے۔کمشنر گلگت

نگر ( اقبال راجوا) نگر پر امن ماحول کی اور سیاحوں کی بلا خوف وخطر آمد و رفت کی وجہ سے دنیا بھر میں نگر کی ایک خوبصورت پہچان بن گیا ہے جو ہم سب کے لئے ایک قابل فخر بات ہے ،۲ہ۲۱ کے ابعد سے
گلگت بلتستان میں ماحول پر امن ہے اس پر امن فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے ہم دن رات کو شش کر رہے ہیں ۔پہلے سارے مسالک ملکر سبیلیں لگاتے تھے،ہم سب مجالس میں جانا چاہتے تے ہیںاور اسی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے تعاون کر رہے ہیں ۔ عثمان احمد کمشنر گلگت ڈویژن کا علماء و ذاکرین سے خصوصی میٹنگ میں اظہار خیال ،جبکہ ڈی آئی جی گلگت بلتستان گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ نگر کا پر امن ماحول ہمارے لئے قابل فخر پہچان ہے ،اسی ماحول کی وجہ سے ہمیں آج تک نگر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے علماء کرا م سے کہا کہ محرم کے جلوسوں کے دروارن ایمبولینس کو جانے کی مکمل اجازت دی جائے ، جبکہ یوم عاشورا میں شریک ہونے کے لئے گلگت جانے والے عزاداروں کو مکمل اجازت ہے ان کو عزاداروں کو حساس علاقووں سے گزرنے کے دوران احتیاط کرنے کی ضرورت ہوگی۔ معروف عالم دین اور خطیب مرکزی انجمن امامیہ شینبر چھلت شیخ منیر حسین منوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کسی ایک مکتب کا نہیں ہے ، حسین ؑ کو تو غیر مذہبی بھی مانتے ہیں جبکہ پیغامبروں ،اور دیگر مذہبی پیشوائوں کے ایام منانے میں کسی خاص سیکورٹی یا اس طرح کے غیر مع مولی اقدامات کی ضرورت پیش نہیں آتی یہ معلوم نہیں کہ نواسہء رسول ﷺ کے مناسبت سے ایام منانے پر اس قدر سیکورٹی کی ضرورت کیونکر محسوس ہوتی ہے یہ ہم سب کے لئے لمحہء فکر یہ ہے ۔ انہوں نے علماء وذاکرین کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوران مجالس درس انسانیت اور اخلاق دیتے ہیں آج تک جلوس کے دوران کبھی بھی ایمبولینس کو نہیں روکاگیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت گلگت مرکزی عاشورہ جلوس میں شریک ہو نے جانے والے عزاداروں کو دوران مجالس ہی یہ ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ عبات کی غرض سے جاتے ہیں ہیں اس لئے مکمل آرام سے اپنی عبادت کے لئے مرکزی جلوس میں شریک ہو جائیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد شارخ چیمہ کی ضلع نگر کے لئے خدمات کا شاندار الفاظ میں تعریف کی اور ان سے برابر رابطہ رہنے کا بھی ذکر کیا۔ ڈی آئی جی رینج گوہر نفیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں نگر سے کوئی شکایت نہیں پچھلے سال نگر میں پر امن ماحول کی وجہ سے 10 پولس جوانوں کو ضلع ہنزہ مین بھیجا گیا، اس سال نگر میں کم نفری کی وجہ سے ہم نے مذید 20جوانوں کو نگر کے لئے دیا ہے انہوں نے مذیدکہا ڈی سی نوید احمد نگر کے بن گئے ہیں اور نگر کے حقوق کے لئے گلگت آکر لڑتے ہیں وہ نگر کے لئے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ دیامر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے امن امان کے کچھ مسائل پیدا ہو گئے ہیں ،گلگت بلتستان میں پہلی بار پولس دہشت گردوں کے خلاف براہ راست لڑ رہی ہے جس میں فوج کا بھی تعاون شامل ہے اور حال ہی میں پولس کے تین جوان اور کئی دھشت گرد بھی مارے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ نگر کی شناخت ہم سب کے لئے قابل فخر ہے یہاں اس سال لاکھوں سیاح نانگا پربت اور راکاپوشی آئے اور ہنسی خوشی سے واپس چلے گئے۔ ڈی آئی جی گوہر نفیس نے بتایا کہ آج بھی گلگت بلتستان پولس نے دو دہشت گردوں کو اور پکڑ لیا ہے ۔ ہمیں نگر میں امن و امان کے ماحول کی وجہ سے نگر ضلع بہت عزیز ہے ۔ اجلاس کے آخر میں شیخ منیر حسین منوری نے حالیہ دھشتگردی میں شہید ہونے والے پولس جوانوں کی شہادت پر شہداء کو خراج تحسین اور اور ڈی آئی جی گوہر نفیس کو تعذیت و تسلیت بھی پیش کی ۔ انہوں نے آخر میں وطن عزیز پاکستان اور گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرا ئیں ۔کمشنر گلگت ڈیویژن عثمان احمد نے علمائے کرام نے شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد اور ڈی آئی جی رینج سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور اس کے کنبے کے حوالے سے ویڈیو لیک کی خبر شایع ہونے کے حوالے سے سوال پر متعلقہ ویڈیو کی عدم موجودگی یا دستیابی اور تلاش جاری ہے کا جواب دیا گیا۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*