تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی عروج پر، محکمہ جنگلات بے خبر۔

کھرمنگ ( قاسم قاسمی)کھرمنگ محکمہ جنگلات خواب خرگوش کے نیند سو گئےجنگلات کی غیر قانونی کٹائی عروج پر۔تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ میں محکمہ جنگلات برائے نام آفس کھولے بیٹھے ہیں جبکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹاو زور شور سے جاری ہے کھرمنگ ترکتی اور طورغون نالے کے بھیج موجود جنگلات غیر قانونی کٹاو کے سبب تباہی کے دہانے پر ہے جنگلات کی غیر قانونی کٹاو جنگلات ختم ہونے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے لئے بھی خطرناک ثابت ہونگے۔ محکمہ جنگلات کھرمنگ میں جنگلات کی کٹائی کے روک تھام کے حوالے سے کوئی بھی موءثر اقدام نہیں کر رہا جس سے جنگلات کی کٹائی میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے محکمہ جنگلات کھرمنگ ہوش کا ناخون لیں اور غیر قانونی کٹائی کا روک تھام کریں۔یاد رہیں پچھلے دنوں اسی جنگل میں آگ لگنے سے بہت سارے درختوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا تھا۔

  •  
  • 26
  •  
  •  
  •  
  •  
    26
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*