تازہ ترین

پاکستان نے سی پیک کے حوالے سے مغربی میڈیا کے منفی پروپگنڈے کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک )جمعرات کے روز دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے سی پیک کے حوالے فنانشل ٹائمز کی خبر کو مسترد کردیا۔ اُن کا کہنا تھاکہ چین کے ساتھ ہوئے سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر درست نہیں ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، پاکستان معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کر رہا ہے۔
گزشتہ دنوں برطانوی اخبار فنانشل ٹایمز نے مشیر وزیر اعظم برائے اقتصادی امور مشیر برائے اقتصادی امور عبدالرزاق داؤد کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان چین سے کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے ایک روز بعد وزیراعظم کے مشیرتجارت کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*