تازہ ترین

ضلع شگر کی 75ہزار آبادی کیلئے نوےپولیس اہلکار اور صرف دو پولیس موبائل موجود ہونے کا انکشاف ۔

شگر(عابدشگری) ضلع شگر کی 75ہزار آبادی کے لئے 90پولیس اہلکار اور دو پولیس موبائل موجود ہونے کا انکشاف ،ضلع کی ایل پی سی والی 35پولیس اہلکار بھی واپس نہیں مل سکا ،محرم کی سیکورٹی پلان ٹھپ ہوکر رہ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کی آبادی تازہ مردم شماری کے مطابق 75ہزار سے تجاوز کرگئی ہے تاہم اتنی بڑی آبادی کے لئے تاحال 90پولیس اہلکار موجود ہے اور اہلکاروں کو ڈیوٹی پر پہنچانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں موقع پر پہنچنے کے لئے گاڑی بھی موجود نہیں ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے شگر پولیس کے پاس دو گاڑیاں ہیں اس میں سے ایک ڈی ایس پی کے پاس ہوتے ہیں جبکہ پورے ضلع کو کور کرنے کے لئے ایک اکلوتی پولیس موبائل موجود ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تسر تھانے کی گاڑی بنوانے کے لئے گلگت لے جایا گیا تھا تاہم وہاں سے و ہ گاڑی بھی کلوسزہوکے نیلام ہوچکی ہے اس کی جہ تاحال کوئی گارٰ ی ضلع کو نہیں مل سکی ہے پولیس کے معتبر ذرائع کے مطابق ضلع میں فی الحال ،مذہبی ہم آہنگی کی وجہ سے امن امان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تاہم کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ایسے میں جائے حادثے پر پہنچنے کے لئے پولیس کے پاس گاڑی موجود نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شگر کی ایل پی سی پر موجود 35کے قریب پولیس اہلکار سکردو میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہے اور شگر پولیس کی طرف کئی بار ان اہلکاروں کو واپس بھجوانے کے لئے زمہ داروں سے اپیل بھی کی تھی مگر اب تک کسی اہلکار کو واپس نہیں بھیجا گیا ہے جس کے باعث سکیورٹی پلان ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

  •  
  • 81
  •  
  •  
  •  
  •  
    81
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*