تازہ ترین

محکمہ برقیات کی نااہلی اور کرپشن، کھرمنگ ترکتی نالے میں بجلی کے کھبے بجلی سے پہلے زمین بوس۔

کھرمنگ ( قاسم قاسمی)کھرمنگ ترکتی نالے میں بجلی کے تمام کھمبے بجلی دینے سے پہلے ہی گر گئے ٹھیکدار غائب اہلِ علاقہ پریشان۔زرائع کے مطابق کھرمنگ ترکتی نالے میں بجلی فراہم کرنے کے لئے کھمبے نصب کئے گئے تھے جو کہ ٹھیکدار کی ناقص کام کی وجہ سے بجلی دینے سے قبل ہی تمام کھمبے گر چکے ہیں اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ترکتی نالے کے عوام آج بھی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہیں ٹھیکدار اور محکمہ برقیات کھرمنگ کے آفسران کی ملی بھگت سے کھمبے نصب کرتے وقت انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمنٹ کی جگہ پتھر اور مٹی ڈال کر کھمبے نصب کئے مگر انکی دو نمبری اس وقت عیاں ہو گئے بجلی تھرو کرنے سے قبل ہی تمام کھمبے گر گئے۔اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہیں کہ محکمہ برقیات کھرمنگ کے ذمہ دار آفسران کو اس حوالے سے کئی بار شکایت کرنے کے باوجود کو شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے الزام عائد کیا ہیں کہ متعلقہ ٹھیکدار کی دو نمبری چھپانے کے لئے محکمہ کے آفسران بھی اس میں دلچسپی نہیں لے رہا انکا مزید کہنا تھا اگر یہی صورت حال رہا تو محکمہ اور متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف عدالت جائینگے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*