تازہ ترین

ضلع غذر کے علاقہ گوپس میں ماربل کی غیرقانونی مائینگ کا انکشاف۔

غذر(ظفراقبال)ایک طرف ہنزہ ناصر اباد میں مہمند داد کمپنی کے ماربل کو غیر قانونی طور پر لیز پر لینے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔لیکن دوسری طرف ضلع غذر کے علاقہ گوپس میں ایک عرصے سے ماربل غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے۔اس غیر قانونی کاروبار کے بارے میں عام عوام کو علم نہیں ہیں۔ نہ اس معاملے میں عوام غذر کو اعتماد میں لیا گیا ہیں۔گوپس پل کے قریب روڈ سے متصل ماربل کے بڑے پتھر موجود ہیں جہاں سے ان کو ٹرکوں میں لوڈ کیا جاتا ہے۔رات کی تاریکیوں میں حد سے زیادہ لوڈ کی وجہ سے گوپس پل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ہم ارباب اختیار سے گزارش کرتے ہیں کہ معاملے کو عوام کے سامنے لایا جائیں۔اور حقائق سے عوام غذر کو اگاہ کیا جائیں۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*