تازہ ترین

نوجوانوں کے بغیر معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں، ملک اور معاشرے کو نوجوانوں نے ہی آگے لے کر جانا ہے ۔کمشنر بلتستان

سکردو(پ ر) کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بغیر معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اس ملک اور معاشرے کو ہمارے نوجوانوں نے ہی آگے لے کر جانا ہے لہذا نوجوان مذہبی اقدا ر کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تبدیلی کو اپنے اوپر لاگو کرنا چاہئے۔ہمیں اندھادھند ہر چیز کو قبول کرنے کے بجائے سمجھ کرقبول کرنا چاہئے اور معاشرے کی اقدار کو قائم رکھ سکے۔فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان سکردو کے زیر اہتمام تعمیر ملت پبلک سکول سکردو میں عالمی یوم نوجوان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان ادب کا گہوارہ ہے لیکن ہماری نوجوان نسل میں یہ معدوم ہوتا جارہا ہے تاہم تعلیم عام کرکے یہ ثقافت کو واپس لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلتستان کے تمام اضلاع میں کالجز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے بعد نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پراعلیٰ تعلیمی مواقع ملیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجو فائونڈیشن کے عہدیدار کاچو جنید،لیڈی ڈاکٹر ریحانہ بتول،ولایت علی اور محمد سلیم نے کہا نوجوان قوم کی معمار ہے اور قوم کا آگے لانے اور قوموں کی زوال میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔اس لئے یوتھ کو آگاہی دینے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ہمارے نوجوان کسے سے بھی کم نہیں اور بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ کہ وہ صرف ایک ہی شعبے کی جانب توجہ دینے کے بجائے تمام شعبوں پر توجہ دیں اور ہر شعبے میں آگے بڑھے۔معاشرے کی ترقی میںنوجوانوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لہذا نوجوان اپنے نظریات کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*