تازہ ترین

گلگت بلتستان میں بیوروکریسی راج عروج پر،منتخب عوامی نمائندے بے بس۔

گلگت(چیف رپورٹر) گلگت بلتستان میں بیوروکریسی نے اپنا اثر روسوخ دکھانا شروع کردیا عوامی نمائندوں کو لفٹ ہی کرانا چھوڑ دیا اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع کو سیکریٹری تعلیم اختر رضوی نے مسائل حل کرنے سے صاف انکار کردیا میں کسی کا حکم ماننے کا قائل نہیں ہوں جو مجھے اچھا لگے گا وہی کروں گا اختر رضوی کے اس بات پر اپوزیشن لیڈر کے درمیان تلخ کلامی جبکہ چیف سیکریٹری سے ملاقات کے لئے 6گھنٹے انتظار کروا کر ملاقات نہیں کروائی گئی جس پر اپوزشین لیڈر نے چیف سیکریٹری افس کے باہر دھرنا دے دیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں مگر بیوروکریسی یہاں پر ہمیں سننے کے لئے تیار نہیں ہیں جبکہ اپنی من مانی کررہے ہیں میرے حلقے میں تعلیم کا نظام بری طرح سے متاثر ہیں جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اس حوالے سے پوچھنے کے لئے سیکریٹری تعلیم کے پاس گیا تو انھوں نے ان مسائل کو حل کرنے سے صاف انکار کردیا جس پر حیرانگی بھی ہوئی کہ عوامی نمائندے اور او پوزیشن لیڈر کے ساتھ بیوروکریسی کا یہ رویہ ہیں تو پھر عوام کے ساتھ تو رویہ اللہ ہی حافظ ہیں جس پر میں نے شکایت لے کر چیف سیکریٹری کے پاس گیا مگر جان بوجھ کر مجھے چیف سیکریٹری سے نہیں ملاوایا گیا کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد احتجاج شروع کیا ہے انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو اپنے اپ کو ٹھیک کرنا پڑے گا اگر اسی طرح سے رویہ رہا تو مزید مسائل پیدا ہونگے سرکاری افیسر ملازم ہے اور ہمیں جواب دہ ہے لیکن یہاں پر بیوروکریسی اپنے اپ کو ناخدا بنا کر بیٹھی ہیں اس رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر فوری طور پر سیکریٹری تعلیم کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو سخت احتجاج کروں گا اور حالات کی تمام تر زمہ داری چیف سیکریٹری پر عائد ہوگی۔

  •  
  • 14
  •  
  •  
  •  
  •  
    14
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*