تازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف الرحمٰن علوی نے پاکستان کے 13 ویں صدرکی حیثیت سے حلف اُٹھالیا۔

اسلام آباد( تحریر نیوز)ڈاکٹر عارف علوی نے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات شریک ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایوان صدر پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
انھوں نے منگل، 4 ستمبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج سے 352 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*