تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی صدر بشار الاسد کو ساتھیوں سمیت قتل کرنے کے حکم کا تہلکہ خیز انکشاف۔

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے مشہور زمانہ واٹر گیٹ اسکینڈل کا بھانڈہ پھوڑنے والے سینیر صحافی باب وڈ ورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2017میں شامی صوبہ ادلب پرکیمیائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو بشار الاسد کو ساتھیوں سمیت قتل کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا، چونکا دینے والا یہ انکشاف انہوں نے اپنی آنے والی کتاب میں کیا ہے،وزیر دفاع نے غور کرنے کا کہا اور بعد میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے بلکہ محتاط رویہ اختیار کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشہور زمانہ واٹر گیٹ اسکینڈل کا بھانڈہ پھوڑنے والے سینیر صحافی باب وڈ ورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2017 کو شام کے شہر ادلب میں کیمیائی حملے کے بعد صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکی صحافی جنہیں وائیٹ ہاس کی کلید بھی کہا جاتا ہے نے یہ چونکا دینے والا انکشاف اپنی آنے والی کتاب Fear House, Trump in white House))میں وڈ ورڈ لکھتے ہیں کہ جب ادلب میں خان شیخون کے مقام پر کیمیائی حملہ کیا گیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم انہیں اور ان کے بیشتر ساتھیوں کوہلاک کردیں گے۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*