تازہ ترین

چین کا آسٹریلین میڈیا کے خلاف کریک ڈاون، چینی شہری اہم سہولت سے محروم۔

بیجنگ( ویب ڈیسک )چین نے آسٹریلیا نیشنل براڈکاسٹر ویب سائٹ تک شہریوں کی رسائی روک دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ پر بیجنگ کے انٹرنیٹ قوانین و ضوابط کیخلاف ورزی کا الزام ہے۔ایک سال سے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے چینی زبان کا ایک پروگرام شروع کیا تھا، تاہم انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی پر یہ ویب سائٹ اور ایپس بند کر دی گئی ہیں۔سنٹرل سائبر سپیس افئرز کمیشن نے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر کی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے چینی صارفین کو اچھی اطلاعات فراہم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔تاہم حکومتی سائبر خود مختاری حقوق کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور کسی کو ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔جو ویب سائٹ بند کی گئی ہیں وہ افواہیں پھیلانے،غلط اطلاعات فراہم کرنے،جوئے،دہشتگردی اور دیگر غیر قانونی اور نقصان دہ اطلاعات میں ملوث تھی جس سے قومی سلامتی اور وقار کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*