تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ اہم ملٹری عہدیدار کے ساتھ کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اسلام آباد ( آن لائن نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کل سہہ پہر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے. امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے. وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا.

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*