تازہ ترین

چونکا دینے والی خبر،تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

گلگت (نامہ نگار) ویسے تو متنازعہ حیثیت کے سبب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے کسی بھی قراداد کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں لیکن اراکین قانون ساز اسمبلی ہمیشہ اس قسم کے انوکھے کام سرانجام دیتے رہتے ہیں جس کا اصل مقصد وفاق کی آشریاد حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس بار چونکہ نون لیگ کی حکومت ہے اور انہوں نے بھی اپنے وجود کو یقینی بنانے کیلئے نواز شریف کی حمایت میں قراداد پاس کیا۔اس قراداد پر نون لیگ کے علاوہ حاجی رضوان ایم ڈبلیو ایم، راجا جہانزیب پی ٹی آئی،ریحانہ عبادی اسلامی تحریک،سلیمہ بی بی ایم ڈبلیو ایم،کپیٹن سکندر اسلامی تحریک نے بھی آپوزیشن میں ہوتے قررارداد کی حمایت کی۔جبکہ پی پی کے جاوید حسین، اسلامی تحریک کے کپٹن محمد شفیع خان اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کے نواز خان ناجی نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ اس وقت نواز شریف جن حالات سے گزر رہا ہے اسکی اصل وجہ تحریک انصاف ہے لیکن گلگت بلتستان میں انکے ممبر نے نواز شریف کی حمایت میں ووٹ دیکر دنیا کو حیران کر دیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*