تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں محکمہ ماہی پروری کے ناک کے نیچے غیر قانونی فشینگ عروج پر۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ غیر قانونی فشینگ عروج پر محکمہ ماہی پروری ستو پی کر سو گئے۔ڈسٹرک کھرمنگ کے موضع کھرمنگ کھرپی لونگبہ اور منٹھوکھا نالے میں غیر قانونی فشینگ عروج پر ہے فشینگ کرنے والے نالے میں پھلدار و غیر پھلدار درختان کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہے درختوں کو توڑ کر آگ جلانا معمول بن گئے ہیں۔ فشینگ کرنے والوں کے پاس نہ کوئی لائسینس ہے نہ ہی محکمہ کی جانب سے ڈیوٹی پہ رکھے ہوئے ملازم بھی غائب ہے۔اہل علاقہ کے مطابق فشینگ کرنے والے غیر قانونی شکاری کے ساتھ ساتھ نالے میں عوامی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہے۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کھڑی فصلیں بھی تباہ و برباد کر رہے ہیں مگر محکمہ کے ڈیوٹی پر رکھے ہوئے ملازم کے غائب رہنے کی وجہ سے فشینگ کرنے والے لایئسینس لینے کی زحمت بھی نہیں کرتے ہے۔اگر یہی حالات رہی تو اہل علاقہ محکمہ کے خلاف عدالت جانے پر مجبور ہونگے۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*