تازہ ترین

ضلع کھرمنگ کے مادھوپور گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکول میں اساتذہ کی شدید قلت، اساتذہ سے خالی کلاسیں،طلباء طالبات پریشان ، محکمہ تعلم تمام تر ذمہ داریوں نے بری الذمہ ہوکر سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف۔

کھرمنگ( پریس ریلز) گرلز اینڈ ہائی اسکول مادھوپور کھرمنگ اساتذہ کی شدید قلت سے دورچار ہیں ،اسکول میں سائنس کے مضامین پڑھانے کیلئے استاد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں جن اساتذہ کو گلگت سے یہاں ٹرانسفر کیا تھا وہ بھی ریگولر ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں، سائنس کی مضامین پڑھانے والے اساتذہ کو بغیر کسی متبادل اساتذہ کے کھرمنگ جبکہ دوسرے کو سکردو ٹرانسفر کیا ہے،اس اسکول سے ایک سنئیر استاد پچھلے مہینے ریٹارئرڈ کو چُکے ہیں۔ یوں اس وقت اسکول کو اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اس وجہ سے یہاں زیر تعلیم طلباء طالبات کی پڑھائی مکمل طور پرتباہی کے دھانے پر ہیں اور اساتذہ کی کمی یہ مسلہ حل نہیں کیا گیا تو طلباء طالبات کے سال ضائع ہونے کے واضح امکانات ہیں۔
اسکے علاوہ اسکول میں طلبہ طالبات کو بیٹھنے والی کرسییوں کی بھی شدید قلت ہیں، اس حوالے سے متعلقہ ڈی ڈی کو کئی بار یاد دہانی کے باوجود صرف وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے۔

عمائدین علاقہ نے خبرادر کیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اس اہم مسلے کی طرف فوری توجہ دیکر اسکول میں اساتذہ کی کمی کو پہلی فرصت میں پورا نہیں کیا تو غاسنگ سے لیکر ہلال آباد کے عوام سڑکوں پر نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کھرمنگ میں گزشتہ ایک سال سے محکمہ تعلیم کو کچھ لوگوں سیاسی اثررسوخ کی بنیاد پر یرغمال بنایا ہوا ہے لیکن بار بار یاددہانی کرنے کے باجود محکمہ تعلیم میں کوئی سُننے والا نہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*