تازہ ترین

عوام سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے امجد شعیب ، محمد مالک کے خلاف سپریم اپلیٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہاامجد شعیب اور محمد مالک جیسے خود ساختہ تجزیہ کار اور اینکر پرسن نے گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی پرشک کر کے عوام میں بے چینی کو جنم دیا ہے اگر متعلقہ افراد نے میڈیا میں آ کر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی نہیں مانگی یا ثبوت پیش نہیں کیا تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انکے خلاف سپریم اپلیٹ کورٹ میں عوام کی توہین کے خلاف مقدمہ دائر کریگی ۔گلگت بلتستان کے عوام کو سترہ سالوں سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا گلگت بلتستان دینا کا وہ بد قسمت ترین خطہ ہیں جہاں پر 25لاکھ انسانو ں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ہے دینا بھر میں علحیدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں لیکن گلگت بلتستان سترہ سالوں سے الحاق پاکستان کی تحریک چلا رہا ہے ۔مملکت پاکستان کی دفاع کی جب بھی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کی جوانوں نے قرنیاں دی پاکستان کو دہشتگری کی جنگ کا سامنا ہو اتو گلگت بلتستان کے جوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔آبادی کے تناسب سے گلگت بلتستان میں تمام صوبوں سے زیادہ شہادتیں پیش کی گلگت بلتستان کا کوئی ایک گاوں دیہات شہر ضلع ایسانہیں ہے جہاں شہداء کے قبرستانوں پے پاکستان کا پرچم نہ لہرا رہا ہو ۔ پاکستان کا پرچم لہراتی ہوئی قبریں سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے ۔ گیاری کا سانحہ ہو کارگل کی جنگ ڈیرہ بگٹی آپرشن ہو یا سوات آپرشن ہو یا کراچی آپریشن آپریشن ضرب الذب ،ہو یا ردالفسا د ، گلگت بلتستان کے جوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔اس قدر قربانیاں دینے کے باوجود الیکڑونک میڈیا میں بعض خود ساختہ تجزیہ نگار بلخصوص امجد شعیب اور محمد مالک نے گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کا غدار دیکر گلگت بلتستان کی عوام کی دل آزاری کی ہیں نیز مذکوران نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو انڈین ایجنٹ قرار دیا ۔ گلگت بلتستان کے عوام ان خودساختہ تجزیہ کاروں کے خلاف منظم سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر چکی ہے ۔ اگر پندرہ دن کے اندر معافی یا ثبوت پیش نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف گلگت بلتستان کی عوام کی توہین کا مقدمہ دائرہ کرینگے

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*