تازہ ترین

گلگت بلتستان ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے جنوبی کوریا میں اہم عہدے کا اعزار اپنے نام کرلیا۔

کھرمنگ (سکندر علی زرین) گلگت بلتستان ضلع کھرمنگ کے سپوت نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں سیاحت کے اعزازی سفیر کا عہدہ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر زاہد حسین کا تعلق ضلع کھرمنگ سے ہے۔ کیڈٹ کالج سکردو کے سابق طالب علم زاہد حسین جنوبی کوریا میں مقیم ہیں اور جنوبی کوریا کی حکومت نے اُنکی قابلیت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کوریا کی وزارت سیاحت نے حال ہی میں اعزازی سفیر نامزد کیا ہے۔ وہ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا کریں گے. حلال غذا عام کرنے کا مشن سنبھالیں گے. اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے. کوریا کو اسلام دوست ملک بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے. زاہد حسین جنوبی کوریا میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں. اس سے قبل کورین ہاکی فیڈریشن، کورین آئی ٹی کے علاوہ سرمائی اولمپیکس کے بھی اعزازی سفیر رہ چکے ہیں. کوریا کے قومی ٹی وی چینل پر پروگرام بھی کر چکے ہیں. سوکسی تھنگ کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین نے سیئول نیشنل یونیورسٹی سے انجینرنگ کی ڈگری مکمل کی. اس وقت وہیں ایک الیکٹریکل کمپنی سے بطور منیجر منسلک ہیں. بزنس منیجمنٹ میں ماسٹرز بھی کر رہے ہیں.

  •  
  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*