تازہ ترین

کویت میں مقیم بلتستانی کمیونٹی نے پاکستانی سفارت خانے میں امجد شعیب کے خلاف احتجاجی یادداشت پیش کیا۔

کویت( جی ایم راہی بلتستانی) پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن پر خلیجی ممالک میں محنت مشقت کرنے والے بلتستان کے باشندوں پر پاکستان کے ایک دفاعی تجزیہ نگار لفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جانب سے بھارت میں تربیت اور پیسہ لینے کی الزام کے بعد خلیجی ممالک میں کام کرنے والے بلتستان کے کمیونٹی میں شدید ذہنی اذیت کے شکار ہیں۔ اس سلسلے میں خلیجی ممالک میں کام کرنے والوں نے تمام خلیجی ممالک میں امجد شعیب کے خلاف سفارت خانوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کویت میں مقیم بلتستان کے باشندوں نے اتحاد بلتستان کویتکے وفد نے محمد تقی صابری کی قیادت میں پاکستانی سفارت خانے میں امجد شعیب کے ان گٹھیا الزامات کے خلاف اپنا احتجاج ر یکارڈ کرایا۔ کویت میں مقیم پاکستانی سفارتکاروں نے احتجاج کے لیے گئے ہوے بلتی کمیونٹی کے لوگوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بہت خلوص کے ساتھ پیش آئے احتجاجی مراسلہ پڑھ کے بہت زیادہ حیرت اور افسوس کا اظہار کیا کہ امجد شعیب کی جانب سے اتنے پر امن علاقے کے شریف نفس لوگوں پر اتنا گٹھیا الزامات لگائے۔ کویت میں پاکستانی سفیر نے یقین دلایا کہ وہ بلتی کمیونٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے اور احتجاجی مراسلہ ایوان بالا تک پہنچائیں گے اور خود سے بھی ان گٹھیا الزامات کا نوٹس لیں گے۔

  •  
  • 156
  •  
  •  
  •  
  •  
    156
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*