تازہ ترین

بلتستان اور استور کی طرف جانے والے سیاحوں کو گمراہ کرنے والے کون ہیں ؟معاملہ تحقیق طلب ہے۔

گلگت ( نامہ نگار ) ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے قانون ساز اسمبلی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تھلچی کے مقام ایک بورڈ نصب ہے جس پر لکھا ہے کہ سکردو اور استور میں روڈ خراب ہیں سیاح وہاں نہ جائیں۔ اس سے پہلے عالم پُل پر سیاحوں کی رہنمائی کیلئے جو بورڈ لگایا ہوا ہے اسے بھی کئی بار اکھاڑ چُکی ہے۔ گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں میں حکومت کی عدم توجہی کے سبب سیاحت کو بے پناہ مسائل درپیش ہیں وہیں اس قسم کے گھناونی کام دراصل گلگت بلتستان کو علاقائت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ اس معاملے کی تحقیق کرکے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*