تازہ ترین

وزیر برقیات کے آبائی حلقے سکردو شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان حال۔

سکردو(نامہ نگار) گلگت بلتستان کے سینئر وزیر، وزیر برقیات کے آبائی حلقے سکردو شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنایا ہوا ہے بیشتر محلوں میں رات بارہ بجے سے دن ایک بجے تک مکمل بجلی کی لوڈشیڈنگ کیا جارہا اور 13 گھنٹے کی عذاب شکن لوڈشیڈنگ نے کاروباری طبقوں کو زہنی اذیت پہنچا رہا ہے بجلی پر انحصار کرنے والے کارباری شخصیات سخاوت حسین آبادی زاہد بشارت کامل اشرف حاجی الیاس نے بتایا کی دن کے اوقات سرمیک کچوراہ بجلی گھروں سے کمرشل ایریا کو بجلی کی سپلائی دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت اچکی ہے محکمہ برقیات اور واپڈا کی اپس کی دُشمنی غریب عوام پر نکل رہا ہے جبکہ محکمہ برقیات سکردو کے سب انجینئر اکبر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ رات بارہ بجے صبح اٹھ بجے تک واپڈا پاور ہاوس دونوں کو بند کیا جارہا ہے کیونکہ سکردو ڈیم میں پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دن کے اوقات تین تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی لئے ہم عوام سے معذرت خواہ ہے ڈیم میں پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے اس وجہ ایمرجنسی نافذ کرکے ہم نظام چلا رہا ہے جبکہ سکردو میں بڑے میگا پراجیکٹ کے بجلی گھر تعمیر ہونگے سکردو میں روز بروز بجلی کی قلت میں اضافہ ہوتے جائیں گے اس لئے کیلئے حکومت کو چاہئے ہے کی شغر تھنگ بجلی گھر ہرپو بجلی گھر بشو بجلی گھر عواڑی بجلی گھر منصوبوں پر کام شروع کرنا ہوگا کیونکہ ان بجلی گھروں کا سروے کا کام بھی مکمل ہوکر کاغذی کارروائی کی حد تک محدود ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*