تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے گلگت بلتستان میں خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی میں سخت سوال اُٹھا لیا۔

گلگت ( سٹی رپورٹر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے گلگت کے سیاحتی مقام کارگاہ نالے میں دہشت گردی کے واقعے کو سیکورٹی ایجنسیوں کی ناکامی قرار دے دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ میرا دلی دکھ ہے کہ یہ واقعہ میرے حلقے میں پیش آیا اور شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار میرے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے دو دن پہلے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ داریل تانگیر سے دہشت گرد پہاڑی راستوں کے ذریعے ان علاقوں میں کاروائی کرسکتا ہے کیونکہ یہ تمام نالے داریل تانگیر کی طرف لگا ہوا ہے لیکن کسی نے توجہ نہیں دیا ۔ اُنکا کہنا تھا کہ یہ سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی ہے کہ دہشت گردو پہاڑی راستوں کو کراس کرکے کارگاہ پہنچ گیا اور انٹلیجنس والے بے خبر رہے ،اُنکا کہنا تھا کہ یقینا یہ بہت بڑی ناکامی ہے خفیہ ادارے اگر اس واقعے سے اگاہ تھے تو حکومت سے معلومات شیئر کیوں نہیں کیا۔لہذا خفیہ ایجنسی والے اپنی اصلاح کریں اور جس طرح پولیس کے جوانوں کے دہشت گردو ں کے حوالے کیا اس پر دلی صدمہ ہے۔

  •  
  • 17
  •  
  •  
  •  
  •  
    17
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*