تازہ ترین

گلگت بلتستان میں لوکل سطح پر اداروں کی تشکیل اور بہتری لانے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ کے این ایم کا اعلامیہ

گلگت (پ،ر)قراقرم نیشنل مومنٹ کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس مرکزی چیرمین محمد جاوید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کے ایس او اور کے این ایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مرکزی چیرمین محمد جاوید نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کی طرف سے گلگت بلتستان کے گورنمنٹ سکولوں کو فیڈرل بورڈ سے الحاق کرنے کے احکامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسے جی بی کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم، جبر اور ناانصافی قرار دیا۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خطہ قراقرم کی عوام کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی ہے ۔اس اقدام سے کئ غریب طالبعلم علم کے حصول سے قاصر ہوں گے اور کئ گھرانے بےروزگاری کے عزاب کا شکار ہوں گے۔ اسلیے وقت کی ضرورت ہے کہ گلگت بلتستان میں لوکل سطح پر اداروں کی تشکیل اور بہتری لانے کیلیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح غیر نقامی بیوروکریسی کا انخلاء عمل میں لا کر مقامی اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تعینیات کیا جاے اور گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام پر عدم اعتماد کا تاثر فی الفور ختم کیا جاے اور مقامی لوگوں کو موقعے فراہم کیا جاے تاکہ کسی طرح کی احساس محرومی جنم نہ لے ورنہ حکمران عوام کی احساس محرومی اور محکومی کو ختم نہیں کر سکیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام ایک اور انقلاب کی طرف گامزن ہوں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*