تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں سرکاری آسامیوں کیلئے جعلی اشتہارات دیکر من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا انکشاف۔

کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی )ضلع کھرمنگ میں مشتہر ہونے والی پوسٹوں پر مبینہ گھپلے، امیدواروں سے درخواست وصول کرنے کے بعد من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کے اندر سرکاری سطح پر مشتہر کسی بھی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا بلکہ من پسند افراد کو اُمیداور کئی سالوں سے بغیر معاوضہ کے سروس درج کرکے سرکاری محکموں میں کھپایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ صحت، ڈی سی آفس ، محکمہ زراعت سمیت دیگر کئی محکمہ جات کے کیلئے مشتہر آسامیاں پر پہلے ہی لوگوں کو بھرتی کیا گیا تھا لیکن ان آسامیوں کیلئے مقامی اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات بھی دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر آسامیوں پر اُمیدواروں کو بھرتی کرنا ہے تو اخبارات میں اشتہار دینے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ اشتہار دیکر من پسند افراد کی بھرتی اس بات کو واضح کرتی ہے جعلی اشتہارات کے ذریعے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھبھی فراڈ کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری آسامیوں کیلئے اشتہارات دیکر من پسند افراد کی بھرتی ضلع کھرمنگ کے ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندے کی ملی بھگت ہے لہذا اس حوالے سے نیب کے ذریعے تحقیقات کریں اور پچھلے چھے ماہ میں ہونے والے تمام ٹیسٹ انٹرویوز منسوخ قرار دے کر دوبارہ میرٹ کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو کا انعقاد کریں ۔

  •  
  • 13
  •  
  •  
  •  
  •  
    13
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*