تازہ ترین

مہاجرین لداخ کاہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گورننگ باڈی کے ممبران سے ملاقات،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شکوہ۔

سکردو(نامہ نگار) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گورننگ باڈی کے ممبران اے ائی رحمان کامران خان اور عاضمہ جہانگیر عاصمہ جہانگیر کی بہن کے ساتھ مہاجرین کا وفد کا ملاقات ہوا وفد کا قیادت جنرل سیکرٹری مولانا حفیظ بلال زبیری کررہا تھا اور وفد میں ترجمان موسٰی چلونکھا انجمن فلاح وبہبود مہاجرین چلونکھا کے جنرل سیکرٹری غلام عباس کے علاوہ مہاجرین کی یوتھ کی وفد بھی ساتھ شامل تھا ان میں الیاس حسین زکیہ بتول شازیہ حنیف اور مہاجرین کو جو مسائل ہے اس سے اگاہ کیا اور ساتھ میں کرگل کھرمنگ اور خپلو نوبراہ روڈ کو بند رکھا کر انسانی حقوق کی جو خلاف ورزی کررہا ہے اس حوالے سے گفتگو ہوئی اور بچھڑے ہوئے خاندانوں کو اپس میں ملنے نہ دیکر اج تک بہن بھائی سے ماں اپنے بیٹے سے جدا رکھا کر جو ظلم کررہا ہے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا گیا اور جب بچھڑے ہوئے خاندانوں کے بریفنگ دیتے وقت مولانا حفیظ بلال زبیری نے پورے مشہ بروم ہوٹل کے حال میں ماتم کا سما پیدا کردیا اور ہر انکھ کو نم کردیا اور مولانا حفیظ بلال زبیری نے اپنے والدہ سے ملاقات نہ ہوکر والدہ اس دنیا سے وفات پانے کا زکر کرتے ہونے ہوئے انکھوں سے آنسو کا دریا بہا دیا اور یہ منظر دیکھ کر ہر انکھ اشکبار کردیا مہاجرین کی وفد نے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان اور سرکاری محکموں میں کوٹہ مختص نہ ہونے سے جو مشکلات پیش اہا رہا ہے اس بھی اگاہ کردیا ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ایک طرف کشمیری مہاجرین کو حکومت پاکستان ہر سہولیات فراہم کررہا ہے اور لداخ کرگل کے مہاجرین کو انسان ہی نہیں سمجھ کر اپ تک ایک بھی سہولیات نہیں دیا گیا ہے اور تک سر چھپانے کیلئے جگہ تک نہیں دیا گیا ہے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گورننگ باڈی کے ممبران نے مہاجرین کو یقین دہائی کرائی ہے کہ مہاجرین کی مسائل کو ہر فورم پر اُٹھایا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*