تازہ ترین

قراقرم بورڈ ناکام ،گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں کو وفاقی بورڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ۔

گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) قراقرم بورڈ کی خراب کارکردگی سے بیزار گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کا الحاق کے آئی یو شعبہ امتحانات سے ختم کر کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کے روز محکمہ تعلیم کے سیکریٹری کی طرف وفاقی بورڈ کے چیئر مین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان تمام سرکاری اداروں کے بورڈ امتحانات کو فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کر وانے کی خواہاں ہے اس سلسلے میں سرکاری تعلیمی ادارے میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات کے لئے فیڈرل بورڈ سے الحاق کرنا چاہتے ہیں لہذا نئے تعلیمی سالوں سے فیڈرل بورڈ کی نگرانی میں امتحانات منعقد کر وائے جائیں زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے سیکریٹری نے تینوں ریجن گلگت ‘ دیامر اور بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر ز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا فیڈرل بورڈ کے ساتھ الحاق کے لئے کاغذات پراسس کا عمل شروع کیا جائے ۔ زرائع کے مطابق پراسس مکمل ہونے کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں کا پہلے مرحلے میں سال 2019 ء میںایف اے ایس سی کے امتحانات فیڈرل بورڈ کی نگرانی میں ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں سال 2020ء سے میٹرک کے امتحانات ہوں گے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*