تازہ ترین

سٹی ہسپتال گلگت میں بھرتیوں پر من مانی اور اقرباء پروری کا انکشاف، چیف سیکرٹیری نوٹس لیں۔ جماعت اسلامی

گلگت (سٹی رپورٹر ) سٹی ہسپتال گلگت میں نئی بھرتیوں پر ہونے والی بے ضابطگیوں کا چیف سیکریٹری نوٹس لیں ۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نظام الدین امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نے دفتر سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے خلاف ان کے وزراء ہی میرٹ کی پامالی پر سیکریٹری صحت کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ سٹی ہسپتال میں ملازمین کی اشد کمی ہے ۔کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت نے چھوٹے ملازمین کی بھرتی کے لئے جو اشتہاردیا تھا اس کے برعکس ایک ہی محلے اور اپنے عزیز و اقارب بھرتی کرکے میرٹ کا قتل عام کیا ہے۔ سیکریٹری صحت فوراً نئی بھرتیاں کالعدم قرار دیکر میرٹ پر بھرتیاں کرے اور جو بھی فرد مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہے اسے بھرتی کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دیگر اداروں کی بھی یہی صورت حال ہے اگر یہی صورت حال جاری رہی تو جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ ملکر صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*