تازہ ترین

سپریم کورٹ نےجی بی آرڈر2018 بحال کرکے گلگت بلتستان مثالی صوبے کی تصدیق کردی۔ مشیر اطلاعات

گلگت (پ ر) مشیر اطلاعا ت گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے مثالی اصلا حا ت پر آج سپریم کو رٹ آ ف پا کستان نے مہر تصدیق ثبت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کیلئے قائد پا کستان میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن، صوبا ئی حکو مت اور سرتاج عزیز کمیٹی نے گلگت بلتستان کو قومی دا ئر ہ میں لا نے کیلئے جو تاریخی اقدامات کی وہ عظیم الشان ایمپا ورمنٹ، تعمیر و تر قی اور عوامی فلا ح و بہبو د کا مثا لی ایجنڈ ا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پا کستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عوام سے بھر پور کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبو ت ہے اور صوبائی حکو مت کا گلگت بلتستان کو پر امن با وقار اور تر قی یافتہ ماڈل صوبہ بنا نے کا عزم سچائی اور اخلا ص پر مبنی ہے۔شمس میر نے کہا کہ سپریم کورٹ آ ف پا کستان کا فیصلہ آ ج ان ناکام سیا سی عناصر کے منہ پر کھرا تمانچہ ہے جو آرڈر 2018کے بار ے میں گلگت بلتستان کی عوام کو جھوٹے پرو پیگنڈ ے سے گمرا ہ کررہے تھے اور علا قے میں اپنی جھو ٹی سیا سی دکا نیں چمکا نے کیلئے عوام میں بے یقینی پیدا کر کے اپنے مذمو م عزائم کی تکمیل چا ہتے تھے۔سپریم کورٹ آ ف پا کستان اور چیف جسٹس آف پا کستان نے ایسے عناصر کو آئینے میں ان کا چہر ہ دیکھا دیا ہے جو بغض حفیظ میں گلگت بلتستان میں گڈ گو ننس اور عوامی فلا ح وبہبو د و تر قی سے دشمنی کررہے تھے۔سپریم کو رٹ آ ف پا کستان کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ آرڈر 2018گلگت بلتستان کو قومی دھا رے اور قومی اداروں میں شامل کر نے کی مثالی اصلا حا ت ہیں نیز گلگت بلتستان کی عوام کو دیگر صوبوں کے مساوی حقوق فراہم کر نے کے سلسلے میں پہلی جا مع دستاویز ہے جس میں گلگت بلتستان کو ایمپا ور منٹ تفویض کر دیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آرڈر 2018کیخلا ف ایک مخصوص ما ئنڈ سیٹ نے منظم گمرا ہی اور جھو ٹ کے ذریعے اس آرڈر کو متنا زعہ بنانے کی نا کام کوشش کی۔آج اللہ نے ہمیں اس ادارے سے سر خروکیا جس ادارے پر ان سیا سی گدِھوں اور بد نیت عنا صر کو تکیہ تھا، مگر سپریم کورٹ آف پا کستان اور چیف جسٹس نے یہاں کا دورہ کر کے ان عناصر کی مذموم نیتوں کو بھا نپ لیا تھا جنہوں نے آرڈر 2018پڑھے بغیر گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی کے اس عظیم الشان ایجنڈ ے کو اپنی مذموم سازشوں کی بھینٹ چڑ ھا نے کی کوشش کی مگر آ ج وہ نا کام ہو گئے۔ شمس میر نے کہا کہ اب گلگت بلتستان کی عوام ایسے عنا صر کے عزائم کو سمجھ چکے ہیں جو بغض حفیظ میں گلگت بلتستان کے مفا دات سے کھیلتے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ آرڈر 2018گلگت بلتستان میں سیا سی، انتظامی، عدا لتی اور مالی اصلا حا ت کا مثالی عظیم الشان ایجنڈ ا ہے جو خطے کی مثالی تر قی کا سبب بنے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سپر یم کو رٹ آ ف پاکستان کا فیصلہ نہا یت خو ش آ ئند ہے اور آ رڈر 2018کے نفاذ کے بعد نا م نہا د سیا سی عناصر کے مذموم عزائم خا ک میں مل جا ئینگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*