تازہ ترین

چیف جسٹس گلگت بلتستان کے عوام سے اتنے ہی مخلص ہیں تو 1999 کے فیصلے پر عمل درآمد کرائیں ۔ مولانا سلطان رئیس

گلگت ( پریس ریلیز)آرڈر 2018 گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے مسترد کردہ آرڈر ہے چیف جسٹس صاحب گلگت بلتستان کے عوام سے اتنے ہی مخلص ہیں تو 1999 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ فیصلے پر عمل درآمد کرائے اب گلگت بلتستان کے عوام کو کسی بھی قسم کے آرڈر کے ذریعے مطمئن نہیں کرایا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ بہت ہی افسوس ہوتا ہے جب گلگت بلتستان کے حقوق اور مفادات کی بات آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان سپریم کوٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جب گلگت بلتستان کو دیوار سے لگانے کی باری آتی ہے تو ہر قسم کے قوانین کیلئے جواز نکالا جاتا ہے۔انہوں نےکہا کہ مذکورہ آرڈر عوامی ایکشن کمیٹی گلگت تحریک اور عوامی ردعمل کی وجہ سے معطل ہوا تھا اگر دوبارہ عوام پر زبردستی تھونپنے کی کوشش کی گئی تو گزشتہ سے منظم تحریک چلائیں گے ۔انہوں نےکہا چیف جسٹس آف پاکستان کی گلگت آمد سے عوام میں نیک امید پیدا ہوئی تھی مگر ماضی کی طرح اس بار بھی گلگت بلتستان کے عوامی محبت اور مہمان نوازی کا بدلہ غلامی کا طوق پہنا کر دیا گیا جس کے بارے میں بہت جلد جنرل اجلاس بلا کر با ضابطہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*