تازہ ترین

دیامر کی صورت حال کے بعد ضلع گلگت کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔

گلگت (پ ر) ضلع گلگت کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے. محکمہ داخلہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم نےاپنے تمام اداروں کے گرد حفاظتی اقدامات بڑھادئے ہیں. ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان جواد اکرم کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھادی جائےاور ایک ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے حفاظتی اقدامات میں بہتری آئے.ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی. اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران گاہے بگاہے سکولوں کا اچانک دورہ کرینگےاور حفاظت پر معمور اہلکاروں کی کارکردگی کو ہر وقت نظر ثانی کرتے رہینگے. اجلاس میں پولیس کے محکمہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس گشت اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*