تازہ ترین

دیامر کے عوام کی مدد سے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا

گلگت(پریس ریلز)کمانڈر 10 Corps لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فورس کمانڈر ناردرن ایریا ز میجرجنرل ثاقب محمود ملک اور آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے ہمراہ چلاس کا دورہ کیا۔ کمانڈر 10 Corpsنے سیاسی عمائدین، معززین علاقہ اور سول انتظامیہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر 10 Corpsنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک مقامی لوگوں کے لئے بہترین مواقع فراہم کرے گا لیکن ایسے افسوس ناک واقعات اس پراجیکٹ پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں ،اس کو روکنے کیلئے معززین علاقہ کو اپنا کردار نبھانا چاہئے ۔ جرگہ اور علاقے کے عوام کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت خوش آئیند ہے۔ عوام کی مدد سے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کمانڈر نے کہا کہ ہمارا عزم علاقے میں سیکورٹی حالات کو بہتر بنانا اور داریل، تانگیر اور تمام دیامر کے لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کام کے لئے وہ کوئی کسر نہ اْٹھا رکھیں گے۔ کمانڈر 10 Corpsنے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ شرپسند عناصر کو کسی بھی قسم کی چْھوٹ نہیں دی جائے گی۔ بعد ازاں کمانڈر 10 Corpsنے عمائدین علاقہ کی دعوت پر جلد داریل، تانگیر آنے کا وعدہ بھی کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*