تازہ ترین

دیامر واقعے کو پانچ دن گزر گئے مگر حکومت صرف اخباری بیانات پر ہی گزارہ کررہی ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(چیف رپورٹر) دیامر واقع میں پانچ دن گزر گئے مگر حکومت صرف اخباری بیانات پر ہی گزارہ کررہی ہیں داریل اور تانگیر کے عوام کو دہشت گردوں نے یر غمال بنا رکھا ہے۔حکومت ناکام ہوچکی ہے پاک فوج اگے بڑھے اور عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلائے یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی دیامر میں عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے بجائے گلگت میں بیٹھ کر کیمشن کما رہے ہیں جبکہ ساری حکومتی مشینری مکمل خاموش ہے جبکہ داریل اور تانگیر میں عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور پانچ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی کاروائی دہشت گردوں کے خلاف نہیں کی گئی ہیں عوام کے امیدوں کا اخری سہارا پاک فوج ہے لہذا پاک فوج فوری طور پر ایکشن لے ہم ارمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیامر واقعہ پر عوام کی مدد کے لئے ائے صوبائی حکومت عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر گلگت میں عیاشیوں پر لگی ہوئی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر اج ان چند مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع نہیں کیا گیا تو یہ مٹھی بھر دہشت گرد دیامر کو وزیرستان بنا دینگے لہذا فوری طور پر ان دہشت گردوں کو ختم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ورنہ سی پیک اور دیامر بھاشا ڈیم کو نقصان پہنچانے کے لئے یہ چند دہشت گرد دشمن ملک کے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*