تازہ ترین

تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرلیا ہے اور نئے سال کے لئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے جلد لسٹ مرتب کرینگے۔ پراجیکٹ منیجر بلدیات

گلگت(چیف رپورٹر) تمام ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرلیا ہے اور نئے سال کے لئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت جلد لسٹ مرتب کرینگے یہ بات پروجیکٹ منیجر محکمہ بلدیات اخونذادہ حسنین اکبر نے اے سی گلگت چوہدری حسین رضا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ماتحت جتنے بھی چھوٹے منصوبے تھے ان کو سیکریٹری بلدیات ثناء اللہ کی خصوصی ہدایت پر بروقت مکمل کرلیا گیا ہیں اس موقع پر انھوں نے تمام منصوبوں کے تفصیلی رپورٹ بھی اے سی گلگت کو پیش کردیا جس پر اے سی گلگت نے ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔اور ترقیاتی کاموں پر مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال اور بہتر کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے بعد حسنین اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ ائندہ سال کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات کے حکم پر تمام تیاریاں شروع کردی ہیں اور فائنل لسٹ تیار کرنے کے بعد سیکریٹری سے منظوری لی جائے گی۔اور ایسے منصوبوں کو شامل کیا جائے گا جو عوامی نوعیت کے ہونگے اور ان سے عوام کو فائدہ ملے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*