تازہ ترین

ضلع نگر چھلت بر ویلی روڑ کی ٹینڈر کے باوجود کام شروع نہ ہونے پر عوام نے احتجاج کی کال دے دی۔

نگر ( اقبال راجوا) چھلت بر ویلی روڑ کی ٹینڈر کا پہلی برسی یا سالگرہ عوام پریشان ہو گئے جبکہ مختلف علاقوں میں عوام کا اس منصوبے پر ٹینڈر کام نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجی لائحہء عمل کے لئے الگ الگ حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے کار نر میٹنگز کا سلسلہ جاری،انتہائی ووثوق زرایع کے مطابق اس ٹینڈر کے مجرمانہ التواء خے خلاف سیاسی پارٹیاں ،سماجی ادارے اور علاقے کے مختلف انجمنوں اور جی بی یوتھ فورم شینبر نگر کے نوجوانوں نے آئندہ جمعے تک زبر دست احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل دے دیا ہے ۔ زرایع نے یہ بھی بتایا کہ اس منصوبے پر ایکسال قبل ٹینڈر کرایا گیا لیکن نگر کی ترقی کے دشمنوں نے ان اسہمترین منصوبے کے خلاف اسی دن سے سازشیوں کرنا شروع کی ہیں کبھی قرار داد پیش کر کے تو کبھی کم ترین ٹینڈربولی دے کر ، کبھی اندرون خانہ مک مکا کی کوشش کر کے اور کھبی کسی اور سازش سے اس اہم منصوبے سے عوام کو مستفید ہونے سے روکا گیا ہے قابل زکر بات یہ ہے کہ اس اہم ترین منصوبے کی وجہ سے براہ راست نگر کی سب سے بڑی تحصیل اور سب سے بڑا تجارتی مرکز متاثر ہو رہا ہے بلکہ نگر کے معاشی صورتحال پر بھی کاری ضرب پڑ رہی ہے ۔ اس سلسے میں متعدد بار عوام کو طفل تسلیاں دے کر خاموش کرایا جاتا رہا ہے لیکن اب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب پانی سر سے اپر ہو چکا ہے اس لئے ہر سطح پر اور ہرلحاظ سے احتجاج کا پروگرام طے کیا جائے گا۔ احتجاج کا مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کے لئے اس منصوبے میں براہ راست متاثر ہونے والے علاقوں کے سیاسی اور سماجی تنظیمات نے کارنر میٹنگز کا جاری رکھا ہوا ہے زرایع کے مطابق امام جمعہ والجماعت شیخ منیر حسین منوری گزشتہ جمعے کو اپنے خطاب میں جمعے کے بڑے اجتماع میں عوام کو احتجاج کرنے سے متعلق حق محفوظ رکھنے کا اعلان بھی کیا ہوا ہے ۔ جس کے بعد عوامی سطح پر احتجاج کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جانے لگی ہے ۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمیں آخر سمجھ یہ نہیں آرہا ہے کہ ہم اس اہم منصوبے کا پہی برسی مانرہے ہیں یا سالگرہ ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*