تازہ ترین

یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شگر میں شہید پولیس اہلکار شاہد محمود کے قبر پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔

شگر(عابدشگری)یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہید پولیس اہلکار شاہد محمود پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پولیس کی چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی دی جبکہ ایس پی شگر ضیاء اللہ خان ،ایس ڈی پی او شگر علی محمد شگری ،ایس ایچ او سٹی محمود علی اور ایس ایچ اوعطاء اللہ خان نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر شہید کی قبر پر پرچم کی تبدیل کردیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیاء اللہ نے کہا کہ پاکستان پولیس کا عوامی حفاظت اور سالمیت کیلئے لازوال قربانی ہے ہامرے جوانوں اور آفیسروں نے اپنے خون کے ذریعے اس وطن کی بہتری اور حفاظت کیلئے آبیاری کررہے ہیں۔دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اب تک ہزاروں پولیس کے جوان اور آٖفیسر اپنے جان قربان کرچکے ہیں۔اور لوگوں کی حفاظت اور وطن کی سالمیت کیلئے قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں شہید شاہد محمود کو پولیس جوانوں کیلئے رول ماڈل قراردیا۔ اور کہا کہ شاہد محمود نے اپنے جان قربان کرکے پولیس کا نام فخر سے بلند کردیا۔ہم کبھی اپنے شہیدوں کو نہیں بولتا۔ یہ ہمارے محسن ہے۔اور شہید شاہد محمود شگر کیلئے اعزاز اور باعث فخر ہے۔ان کی ایصال ثواب کیلئے پولیس لائن شگر میں دعائیہ تقریب اور قرانی خوانی بھی کی گئی۔جبکہ شہید کی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*