تازہ ترین

بلند بانگ دعویٰ کرنے والےدیامر انتظامیہ مٹھی بھر دہشتگردوں کے آگے بے بس۔

چلاس(بیورورپورٹ)مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس ،داریل اور تانگیر میں شرپسندوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے،دیامر کی ضلعی انتظامیہ،کمشنر دیامر،ڈپٹی کمشنر دیامر اور دیگر زمہ داران نے علاقے میں ہونے والی اصل صورت حال سے میڈیا کو لاعلم رکھنے کی کوشیش کررہے ہیں ،گزشتہ روز کمشنر دیامر نے سرکٹ ہاوس چلاس میں جاری ایک میٹنگ میں میڈیا اندر آنے کی اجازت نہیں دی اور دیامر کی مجموعی صوورت حال کی کوریج نہ کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔ضلعی انتطامیہ علاقے کے امن کو قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،کمشنر اور ڈی سی دیامر ڈیم کی آباد کاری کے نام پر فوٹو سیشن میں مصروف رہے اور گزشتے تین ہفتے پہلے ایفاد پراجیکٹ کے دفتر پر کی جانے والی تخریب کاری کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے دیامر میںبڑے پیمانے پر تخریب کاری کی گئی، عوام نے فورس کمانڈر،وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے کمشنر دیامر اور ڈپٹی کمشنر کو معطل کرکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہوتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی بے سود ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*