تازہ ترین

دیامر میں دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائی، ایک درجن کے قریب مشتبہ افراد گرفتار۔

چلاس (نمائندہ خصوصی) دیامر میں اسکول جلانے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنکرکے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلع دیامرمیں دیامر میں اسکول جلانے والوں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ چلاس داریل وتانگیر میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، علاقے کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامر میں اسکولوں کو جلانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری گلگت بلتستان سے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس سے قبل ایف سی این اے ہیڈکوارٹرمیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں پاک فوج، پولیس، انتظامیہ ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکیورٹی اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*